لاہور میں سپریم کورٹ رجسٹری کے قریب چیف جسٹس کی گاڑی روکنے والی عورت کون اور کہاں سے آئی تھی؟اندرونی کہانی منظر عام پر
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس ثاقب نثار سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کے بعد گلاب دیوی ہسپتال کے دورہ کیلئے روانہ ہوئے تو ان کی گاڑی کے سامنے ایک خاتون آ گئی اور چیف جسٹس پاکستان سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کرنے لگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے اور وہ پولیس کے ہاتھوں اپنے بیٹے کے قتل پر احتجاج کر رہی تھی، خاتون کے روکنے پر چیف جسٹس اپنی گاڑی سے نیچے اتر آئے اور خاتون کی دہائی سنی،خاتون نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے میرے بیٹے کو ناحق قتل کردیا گیا ،آپ سے اپیل ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور ملزموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
اس پر چیف جسٹس ثاقب نثار کل صبح 11 بجے عدالت طلب کرلی اور متاثرہ خاتون کو بھی عدالت بلا لیا۔