”پاکستان سپر لیگ آئی پی ایل سے کیسے بہتر ہے اور دنیا کی بہترین لیگ بگ بیش سے کس میدان میں آگے ہے“رمیض راجہ نے حامد میر کے پروگرام میں ایسا انکشاف کردیا کہ پاکستانیوں کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

”پاکستان سپر لیگ آئی پی ایل سے کیسے بہتر ہے اور دنیا کی بہترین لیگ بگ بیش سے ...
”پاکستان سپر لیگ آئی پی ایل سے کیسے بہتر ہے اور دنیا کی بہترین لیگ بگ بیش سے کس میدان میں آگے ہے“رمیض راجہ نے حامد میر کے پروگرام میں ایسا انکشاف کردیا کہ پاکستانیوں کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ نے بہت کم وقت کے اندر دنیا ئے کرکٹ میں اپنا نام پیدا کر لیا ہے اور دنیا بھر میں کھیلی جانے والی کرکٹ لیگز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔پی ایس ایل کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگا یا جا سکتا ہے کہ بھارتی عوام بھی اس لیگ کو انٹر نیٹ پر دیکھتی ہے ۔اس حوالے سے نجی نیوز چینل جیو نیوز کے خصوصی پروگرام گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر رمیض راجہ نے بتا یا کہ آئی پی ایل بیٹنگ کے لحاظ سے بڑی لیگ ہے اور دنیا بھر کے بہترین بلے باز اس لیگ میں آتے ہیں اور اسی وجہ سے آئی پی ایل کے ہائی سکورنگ میچ ہوتے ہیں لیکن پاکستان سپر لیگ باولنگ کے لحاظ سے دنیا کی بہترین لیگ ہے اور انٹرنیشنل کھلاڑی بھی اس بات کا اعتراف کرتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں دنیا کی سب سے بہترین باولنگ ہوتی ہے اور اسی وجہ سے یہاں بہت زیادہ ہائی سکورنگ میچ نہیں ہوتے ۔انہوں نے بتا یا کہ آئی بال (ٹیلی ویژن پر دیکھنے والے افراد)کے لحاظ سے پی ایس ایل بگ بیش سے بڑی لیگ ہے ،پیسہ بنانے کے لحاظ سے بھی پی ایس ایل نے بگ بیش کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ،بگ بیش دنیا کی بہترین لیگز میں سے ایک ہے ۔ان کاکہنا تھا کہ اگلے سیزن میں جب آدھا پی ایس ایل پاکستان میں ہوگا تو سپانسر شپ بڑھے گی ،کھلاڑیوں کو بھی زیادہ پیسے ملیں گے اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت بھی بڑی تعداد میں ہو گی ۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -