”لاہور قلندرز کا بہت بہت شکریہ کیونکہ۔۔۔“ پی سی بی کے ایڈوائزر شعیب اختر لاہور قلندرز کا شکریہ کرنے پر کیوں مجبور ہو گئے؟ وجہ جان کر آپ بھی بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”فواد رانا جیسا کوئی دوسرا نہیں آنا“

”لاہور قلندرز کا بہت بہت شکریہ کیونکہ۔۔۔“ پی سی بی کے ایڈوائزر شعیب اختر ...
”لاہور قلندرز کا بہت بہت شکریہ کیونکہ۔۔۔“ پی سی بی کے ایڈوائزر شعیب اختر لاہور قلندرز کا شکریہ کرنے پر کیوں مجبور ہو گئے؟ وجہ جان کر آپ بھی بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”فواد رانا جیسا کوئی دوسرا نہیں آنا“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی جسے اپنے ابتدائی 6 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اس وجہ سے یہ ٹورنامنٹ سے بھی باہر ہو گئی لیکن اس کے باوجود شعیب اختر لاہور قلندرز کا شکریہ ادا کرنے پر مجبور ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”معاف کرنا! میں نہیں آ سکتا کیونکہ۔۔۔“ پشاور زلمی کو فائنل میچ سے صرف ایک روز پہلے ناقابل برداشت جھٹکا لگ گیا، اس کھلاڑی نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا کہ جو چھکا مارنا ’ثواب‘ سمجھتا ہے 
نجی ٹی وی کے پروگرام میں شعیب اختر سے یہ سوال پوچھا گیا کہ انہیں پی ایس ایل تھری میں کون سے نوجوان کھلاڑی اچھے لگے جس پر انہوں نے آغا سلمان کی تعریف کی اور پھر شاہین شاہ آفریدی کو انتہائی تگڑا باﺅلر قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آغا سلمان بہت اچھا لگا لیکن اس بات پر مایوس ہوئی کہ ہمارے نوجوان بلے باز زیادہ تر رنز نہیں بنا کے اور غیر ملکی کھلاڑی لیڈ لے کر تن تنہاءمیچ جتوانے کی کوشش کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”شعیب اختر پھل خریدتے ہوئے انتقال کر گئے اور۔۔۔“ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی ’خبر‘ دیکھ کر پاکستانیوں کے دل رک گئے، مگر پھر شعیب اختر نے ایسا بیان جاری کر دیا کہ ہر کوئی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو گیا 
اس موقع پر انہوں نے شاہین شاہ آفریدی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت تگڑا فاسٹ باﺅلر ہے اور اس پر لاہور قلندرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں کیونکہ اسے انہوں نے ہی ڈھونڈا۔ مجھے شاہین آفریدی بہت اچھے لگے اور اب ان کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کی ضرورت ہے اور ساتھ یہ کوشش کرنی ہے کہ یہ صرف ٹی 20 کے باﺅلرز نہ بنیں بلکہ ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ کے کھلاڑی بھی بنیں اور بڑے میچوں میں کارکردگی دکھائیں۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -