سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سینا پاکستان کا تین روزہ دورہ مکمل کر کے واپس چلے گئے
اسلام آباد (این این آئی)سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سینا ہفتہ کو پاکستان کا تین روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس چلے گئے۔
ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نور خان ایئر بیس پر صدر مملکت ممنون حسین اور وزیرمہمانداری عبدالقادر بلوچ سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے انہیں رخصت کیا۔
پاکستان میں اپنے قیام کے دوران سری لنکا کے صدر نے یوم پاکستان کی پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے بھی ملاقاتیں کیں۔