”ایل او سی پر قدم تو رکھو اور پھر دیکھو کہ۔۔۔“ وہاب ریاض نے یوم پاکستان کی مبارکباد دینے کیلئے نقشے کی تصویر شیئر کی تو بھارتی اپنی اوقات پر آ گئے، وہ کچھ کہہ دیا کہ پاکستانیوں کے غصے کی انتہاءنہ رہی، جان کر آپ بھی آگ بگولہ ہو جائیں گے

”ایل او سی پر قدم تو رکھو اور پھر دیکھو کہ۔۔۔“ وہاب ریاض نے یوم پاکستان کی ...
”ایل او سی پر قدم تو رکھو اور پھر دیکھو کہ۔۔۔“ وہاب ریاض نے یوم پاکستان کی مبارکباد دینے کیلئے نقشے کی تصویر شیئر کی تو بھارتی اپنی اوقات پر آ گئے، وہ کچھ کہہ دیا کہ پاکستانیوں کے غصے کی انتہاءنہ رہی، جان کر آپ بھی آگ بگولہ ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں نے 23 مارچ کو قومی جوش و جذبے کے تحت یوم پاکستان منایا اور پاکستان کے روشن اور تابناک مستقبل کی دعائیں کیں۔ قومی کرکٹرز بھی یوم پاکستان جوش و جذبے سے مناتے نظر آئے اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر مبارکباد کے پیغامات شیئر کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”معاف کرنا! میں نہیں آ سکتا کیونکہ۔۔۔“ پشاور زلمی کو فائنل میچ سے صرف ایک روز پہلے ناقابل برداشت جھٹکا لگ گیا، اس کھلاڑی نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا کہ جو چھکا مارنا ’ثواب‘ سمجھتا ہے 
وہاب ریاض نے بھی ایسا ہی کیا اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کا نقشہ شیئر کرتے ہوئے یوم پاکستان کے حوالے سے پیغام دیا۔ انہوں نے حب الوطنی کا ثبوت دیتے ہوئے پاکستان کا حقیقی نقشہ شیئر کیا جس میں مقبوضہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے، اور یہی بات بھارتیوں کو شدید مرچیں لگا گئی۔ بھارتی تمام اخلاقیات بھول گئے اور وہاب ریاض کو وہ کچھ کہہ دیا کہ ہر پاکستانی کا غصہ آسمان چھونے لگا۔
وہاب ریاض نے نقشہ شیئر کرتے ہوئے لکھا ”پاکستانی ہونے جیسا اور کوئی احساس نہیں ہے۔ ہر یوم پاکستان ہمیں اس بات کا جشن منانے کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم کون ہے اور ہمیں اپنے ملک کیلئے کیا کرنا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمارے پاکستان کو اپنی رحمت کے سائے تلے رکھے اور ہمیشہ محفوظ رکھے۔۔۔ آمین!!!“


یہ پیغام سامنے آیا تو راگھو بجاج نامی صارف نے لکھا ”تمام پاکستانیوں کو یوم پاکستان مبارک۔۔۔ وہاب ریاض آپ کرکٹ کے بہترین طالب علم ہیں لیکن شائد جغرافیہ کے نہیں۔ اسے وقت پر ہی صحیح کر لو تو بہتر ہے، کہیں پاکستان کیلئے تمہاری خواہش بے وقت ہی نہ ماری جائے“

امیت نے لکھا ”تم پاکستانیوں نے دن میں سپنے دیکھنے نہیں چھوڑے ناں۔۔۔ بیٹا ایل او سی پر ایک قدم تو رکھ کر دکھاﺅ، بھارتی فوج تمہارا انتظار کر رہی ہیں۔۔۔ جے ہند“

ادتیا گپتا نے لکھا ”یہ اصلی نقشہ نہیں ہے“

انعام اللہ نے لکھا ”لوگ کہتے ہیں دودھ مانگو گے تو کھیر دیں گے ، کشمیر مانگو گے تو چیر دیں گے۔۔۔ اور ہمارا کہنا ہے کہ نا دودھ دیں گے نا کھیر دیں گے۔۔۔ اگر اپنی ضد پر آ گئے ہم تو لاہور بھی چھین لیں گے۔۔۔ سمجھے وہاب ریاض“