اپل فارما لاہور کے زیر اہتمام 23 مارچ کے حوالے سے شاندا رتقریب

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) اپل فارما لاہور کے زیر اہتمام 23 مارچ کے حوالے سے شاندا ر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ملک بھر سے اپل فارما کے کرم فرماؤں سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر اپل فارما ڈاکٹر طاہر خلیل نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اپل فارما کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ڈسٹری بیوٹرز میں 7عمرے کے ٹکٹوں سمیت بے شمار وبیش قیمت انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔
ڈاکٹر طاہر خلیل اپل نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے ڈسٹری بیوٹرز ہمارا سرمایہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں پاکستانی ہوں۔ یہ وطن میری شناخت، میری پہچان ہے اور دنیا بھر میں میرا مان بھی۔ اس لفظ’’پاکستانی‘‘سے میرا وہ رشتہ ہے جو کسی تتلی کا پروں سے، پنچھی کا اڑان سے اور کسی شخص کا اپنے نام سے ہوتا ہے۔
سید اعظم بخاری جی ایم نے 23 مارچ کے حوالے سے کہا کہ آج کے دن ہمیں عہد کرنا ہے کہ ہم ملکی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ دیسی ہربل ادویات کا استعمال مضر اثرات سے پاک ہے جن کی اہمیت طب نبویﷺ سے بھی ثابت ہے۔ گجرات کی نامور شخصیت عطاء الرحمن مرزا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ بھولتے جارہے ہیں کہ اس تاریخی دن کا پس منظر کیا ہے؟؟ اس کی اہمیت کیا ہے؟ ہمارے آباؤ اجداد نے کتنی جدو جہد‘ کتنی محنت،سے وطن حاصل کیا تھا۔ ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ اس خطے کو حاصل کرنے کے لیے انسانی تاریخ کی سب سے بڑی ہجرت کی گئی۔ ہمیں اپنے ملک اور ملکی مصنوعات کی قدر کرنی چاہیے۔
تقریب میں نامور گلوگار اعجاز ساگر نے ملی نغموں سے حاضرین کے دلوں کو گرمایا ۔تقریب کی میزبانی کے فرائض ریڈیو پاکستان کے معروف نیوز کاسٹر عامر ہاشمی نے انجام دیئے۔ تقریب سے حکیم مشرف زیدی‘ میاں ندیم یونس‘نعمان خان‘ محسن یوسفی‘ احمد صدیق ‘ ڈاکٹر مبشر‘طبیبہ عروج فاطمہ اور ڈاکٹر عائشہ نے خطاب کیا۔ تقریب میں شرکاء کے لئے پرتکلف ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا تھا ۔