کامران اکمل کو جلد آﺅٹ کرنے کی کوشش کریں گے:جے پی ڈومینی

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبا دیو نائیٹڈ کے کپتان جے پی ڈومینی کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم نے فائنل کے لئے بھرپور تیاری کی ہے کامران اکمل کو جلد آﺅٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔
نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے پی ڈومینی کا کہنا تھا کہ ہم پروفیشنل کھلاڑی ہیں کھیل کے فارمیٹ کے مطابق کھیلتے ہیں،نیشنل سٹیڈیم کی پچ کا جائزہ لے رہیں ہیں ،۔پچ کے مطابق ہی گیم پلان بنائیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فائنل کیلیے بھرپور تیاری کی ہے کل جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔جے پی ڈومینی کا کہنا تھا کہ کراچی آکر اچھا محسوس کررہے ہیں امید ہے کل کا میچ بھی اچھا ہوگا۔پی ایس ایل کے پورے ٹورنامنٹ کوانجوائے کیا ہے۔
واضح رہے اسلام آبادیو نائیٹڈ کے مصباح الحق کی انجری کے بعد جے پی ڈومینی کو ٹیم کی کپتانی کے فرائض سونپے گئے ہیں۔
پی ایس ایل کا فائنل کل شام سات بجے کھیلا جائے گا اور میچ سے قبل شاندار اختتامی تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔