’’ وہ میرے کمبل میں گھس گئی اور اس نے میرے ساتھ ۔۔۔‘‘ ایک نوجوان کے ساتھ پیش آنے والاوہ واقعہ جس نے اسکی زندگی اجیرن کررکھی ہے 

’’ وہ میرے کمبل میں گھس گئی اور اس نے میرے ساتھ ۔۔۔‘‘ ایک نوجوان کے ساتھ پیش ...
’’ وہ میرے کمبل میں گھس گئی اور اس نے میرے ساتھ ۔۔۔‘‘ ایک نوجوان کے ساتھ پیش آنے والاوہ واقعہ جس نے اسکی زندگی اجیرن کررکھی ہے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نظام الدولہ )چند دن پہلے میں نے خواب میں دیکھا کہ میں گھر سے باہر ایک مسجد کے پاس کسی جگہ پر لیٹا ہوا ہوں ۔میں نے ایک کمبل اوڑھ رکھا ہے ۔ایک پیلے اور سفید رنگ کی بلی مجھے تنگ کرنے لگتی ہے ۔کبھی کمبل چھیننے کی کوشش کرتی ہے،کبھی کمبل کے اندر گھس جاتی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ کہیں مجھے کاٹ نہ لے۔لیکن وہ مجھے کاٹتی نہیں۔پھر اسی خواب میں دیکھتا ہوں جیسے کوئی چیز کمبل میں گھس گئی ہے ،اس کا میرے سینے پر ہاتھ ہے ۔ میں غنودگی کی حالت میں اس پر ہاتھ لگاتا ہوں تو مجھے لگتا ہے وہ کسی عورت کے سر کے بال ہیں ،یہ احساس ہوتے ہی میں اللہ اکبر پکارتا ہوں تو یہ سنتے ہی وہ غائب ہوجاتی ہے ۔اور اسی حالت میں میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ (طارق، سعودی عرب)
اس خواب کی جو تعبیر نکلتی ہے اسکی رو سے نظر آتا ہے کہ کوئی پیشہ ور یا وہ عورت جو بظاہر آپ سے بڑی محبت کرے گی ،آپ سے تعلق جوڑنا چاہے گی مگروہ اندر سے مکار اور چالبا ز ہوگی۔ آپ روحانی طور پر بیدار انسان ہیں ،اسکی چال میں نہیں آئیں گے ۔تاہم اسکا آپ کے اعصاب پر گہرا اثر ہوگا ۔حسد ونظر بد کا بھی اندیشہ رہے گا اس لئے اپنے جان و ایمان کی حفاظت کے لئے تیسرے کلمہ کا بکثرت ذکر کیا کریں،رات سونے سے پہلے پڑھا کریں ۔آپ کے پاس اگر ملازمین ہیں تو ان پر بھی نظر رکھیں ،اور دیکھیں ان میں سے کسی کو چوری کی عادت تو نہیں۔ممکن ہے ایسا انسان آپ کا اعتماد حاصل کرچکا ہو۔ آپ کو خواب کے ذریعہ سے یہ اشارہ دیا گیا ہے کہ آپ اس سے ہوشیار ہوجائیں ۔ 
( آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے خواب تفصیل سے لکھیں ،نامکمل کوائف پر تعبیر بیان نہیں کی جائے گی ۔ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے ۔عمر کتنی ہے،پیشہ کیا ہے۔کہاں رہتے ہیں،شادی شدہ ہیں ،خواب کس وقت دیکھا تھا،اس وقت پاکیزہ تھے؟خواب کی تعبیر اسی کالم میں بیان کی جائے گی،الگ سے جواب نہیں دیاجائے گا،یاد رکھیں کہ خواب آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں،نجی،کاروباری ،بیماری ،خوشی غم،سفر،ازدواجی زندگی ایسے بے شمار معاملات کی خواب میں نشانی مل جاتی ہے ۔ nizamdaola@gmail.com )

مزید :

روشن کرنیں -