نوجوان لڑکی نے 4 مردوں کے ذریعے اپنی بہترین سہیلی کے منہ پر تیزاب پھنکوادیا، اس حرکت کی وجہ ایسی شرمناک ترین کہ سن کر ہی آپ کے گال شرم سے لال ہوجائیں گے

نوجوان لڑکی نے 4 مردوں کے ذریعے اپنی بہترین سہیلی کے منہ پر تیزاب پھنکوادیا، ...
نوجوان لڑکی نے 4 مردوں کے ذریعے اپنی بہترین سہیلی کے منہ پر تیزاب پھنکوادیا، اس حرکت کی وجہ ایسی شرمناک ترین کہ سن کر ہی آپ کے گال شرم سے لال ہوجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (نیوز ڈیسک) کسی عورت کے چہرے پر کسی بدبخت مرد نے تیزاب پھینک دیا، یہ خبر تو آپ نے اکثر سنی ہو گی، لیکن بھارت میں ایک عورت ہی دوسری عورت کی جا ن کی ایسی دشمن ہو گئی کہ کرائے کے غنڈوں کو بھاری رقم دے کر اس کے چہرے پر تیزاب پھینکوا دیا۔ مزید حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ بھیانک واقعہ ان دونوں لڑکیوں کے ناکام معاشقے کا شاخسانہ نکلا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق غازی آباد سے تعلق رکھنے والی ان لڑکیوں کو آپس میں محبت ہوگئی تھی لیکن جب ان میں سے ایک نے تعلق ختم کرنا چاہا تو دوسری نے کرائے کے غنڈوں کو پیسے دے کر اس کے منہ پر تیزاب پھینکوادیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انجو گپتا نامی ملزمہ اور اس کے ساتھی چار مردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ایس ایس پی ویبھو کرشنا نے بتایا کہ 23 سالہ لڑکی کے چہرے پر تیزاب موہن نگر کے علاقے میں اس وقت پھینکا جب وہ رکشے میں سوار ہورہی تھی۔ انجوگپتا نے متاثرہ لڑکی پر حملہ کروانے کے لئے چار افراد کو ایک لاکھ روپیہ دینے کا وعدہ کیا تھا جبکہ 30 ہزار روپے بطور ایڈوانس دئیے تھے۔
یہ دونوں لڑکیاں نوئیڈا کی ایک کمپنی میں کام کرتی تھیں اور گزشتہ سال ان کے درمیان معاشقے کا آغاز ہوا۔ چند ماہ قبل متاثرہ لڑکی کو ایک لڑکے سے محبت ہوگئی جس پر انجو گپتا کو شدید رنج تھا اور وہ بدلے کی آگ میں تڑپ رہی تھی۔ اس نے پہلے بھی ایک موقع پر اپنی سابقہ دوست پر تیزاب پھینکنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن اس میں کامیابی نہ ہوئی۔ بعدازاں اس نے چار افراد روی، سلمان، لالو اور ارجن کو یہ ذمہ داری سونپی اور ایک لاکھ میں ان کے ساتھ سودا طے کیا۔ اس بار یہ معاملہ پیشہ ور غنڈوں کے ہاتھ میں تھا لہٰذا انہوں نے موقع ملتے ہی یہ بھیانک جرم کر ڈالا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزمہ اور اس کے چاروں ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔