پرواز کے دوران وقفے میں ائیرہوسٹس کے ساتھ جنسی زیادتی، لیکن یہ کام کس نے کیا؟ جان کر تمام ائیرہوسٹسز کے ہوش اُڑجائیں گے کیونکہ۔۔۔

پرواز کے دوران وقفے میں ائیرہوسٹس کے ساتھ جنسی زیادتی، لیکن یہ کام کس نے کیا؟ ...

لندن(نیوز ڈیسک)دوران پرواز ائرہوسٹسوں کے ساتھ بدتمیزی کے واقعات کوئی انوکھی بات نہیں ہے لیکن برٹش ائیرویز کی لندن سے سڈنی جانے والی پرواز مختصر وقفے کے لئے سنگاپور میں رکی تو ایک ائرہوسٹس کے ساتھ واقعی ایسا المناک واقعہ پیش آ گیا کہ جس کی توقع کرنا محال ہے ۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ڈیلی سٹا رکے مطابق سنگاپور ائرپورٹ پر مختصر قیام کے دوران اس بدقسمت ائرہوسٹس کو اس کے ساتھی سٹیوارڈ نے ہی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ یہ پرواز لندن سے سڈنی کے 12 گھنٹے پر محیط سفر کے دوران سنگاپور میں رُکی تھی۔ ائیرلائن ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ پیش آنے کے بعد ایمرجنسی کی سی صورتحال پیداہوگئی اور ائیرہوسٹس کو فوری طور پر قریبی ہوٹل میں منتقل کرنا پڑا جبکہ اسے زیادتی کا نشانہ بنانے والے بدقماش سٹیوارڈ کو گرفتار کرلیا گیا۔ دریں اثناءائیرلائن کو عملے کے دو مزید ارکان کا بندوبست بھی کرنا پڑا۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ ائیرہوسٹس اور اس کی عصمت دری کرنے والا سٹیوارڈ دونوں ’مکسڈ فلیٹ‘ کے رکن ہیں۔ یہ برٹش ائیرویز کریو کا وہ شعبہ ہے جس میں عموماً نئے آنے والے اور جونئیر اہلکار اکٹھے کام کرتے ہیں۔ ائرلائن کو پہلے بھی اس شعبے میں عملے کی بے نظمی کے مسائل کا سامنا رہا ہے لیکن جنسی زیادتی جیسا افسوسناک واقعہ پہلی بار سامنے آیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /برطانیہ

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...