وہ پاکستانی جس کی دوبئی میں بہت بڑی لاٹری لگ گئی لیکن اسکو یہ انعام کس صورت میں ملے گا ،یہ جان کر آپ پربھی حیرتوں کے پہاڑ ٹوٹ پڑیں گے

لاہور(نظام الدولہ )میں ان دنوں دبئی میں بسلسلہ کاروبار موجود ہوں ۔میں یہاں ایک کمپنی سٹارٹ کرنا چاہتاہوں۔ کچھ مالی مسائل تھے جس کی وجہ سے پریشان تھا۔ سوچ رہا تھا کہ اپنے رشتہ دار سے قرض لے کر کمپنی سٹارٹ کروں۔اس دوران رات کو خواب میں دیکھتا ہوں کہ کمپنی رجسٹرڈ کرالی ہے لیکن وہ کمپنی میرے نام پر رجسٹر نہیں بلکہ جس سے قرض لے رہا ہوں اس کے نام پر ہو رہی ہے۔ میں تھوڑا پریشان ہوا، ساتھ ہی ایک اور خوب آیا کہ میری دبئی میں بہت بڑی لاٹری نکل آئی ہے ۔ میں سوچ بھی نہیں سکتاتھا کہ اسقدر بڑا انعام بھی نکل سکتا ہے ۔ (اسد )
خواب سے زیادہ یہ آپ کے اپنے تحفظات کا سوال ہے ،آپ کو خدشہ ہے کہ کل کو وہی شخص جس سے قرض لیا ہے وہ آپ کے کاروبار پر اثر انداز نہ ہوجائے۔کاروبار میں رسک تو لیا جاتا ہی ہے لیکن قانونی تحفظات کو مدنظر رکھنا آپ کی ذمہ داری ہے اور یہی بھلائی ہے کہ آپ دستاویز دیکھ کر سائن کریں۔اگر صرف خواب کی کیفیات تک ہی معاملہ رکھیں تو نظر آتا ہے کہ آپ پارٹنر شپ کے ساتھ کمپنی بنائیں گے اور آپ کو غیر متوقع طور پر اس میں فائدہ ہوگا ،محنت سے زیادہ ملے گا ۔دوسروں کے پیسہ سے اپنا کاروبار پھیلائیں گے ۔آپ کو چاہئے کہ کاروبار کا آغاز کرنے سے پہلے ہی تسبیحات کو اپنا معمول بنا لیں ۔
( آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے خواب تفصیل سے لکھیں ،نامکمل کوائف پر تعبیر بیان نہیں کی جائے گی ۔ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے ۔عمر کتنی ہے،پیشہ کیا ہے۔کہاں رہتے ہیں،شادی شدہ ہیں ،خواب کس وقت دیکھا تھا،اس وقت پاکیزہ تھے؟خواب کی تعبیر اسی کالم میں بیان کی جائے گی،الگ سے جواب نہیں دیاجائے گا،یاد رکھیں کہ خواب آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں،نجی،کاروباری ،بیماری ،خوشی غم،سفر،ازدواجی زندگی ایسے بے شمار معاملات کی خواب میں نشانی مل جاتی ہے ۔ nizamdaola@gmail.com )