جاپانی درآمدات پر امریکی محصولات کا اطلاق افسوسناک امر ہو گا:جاپان

جاپانی درآمدات پر امریکی محصولات کا اطلاق افسوسناک امر ہو گا:جاپان
جاپانی درآمدات پر امریکی محصولات کا اطلاق افسوسناک امر ہو گا:جاپان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو(آن لائن ) ترجمان جاپانی حکومت یوشی ہیدے سوگا نے کہا ہے کہ اگر جاپان سے فولاد اور المونیم کی درآمدات پر امریکی محصولات کا اطلاق کیا گیا تو یہ افسوسناک امر ہو گا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ترجمان جاپانی حکومت یوشی ہیدے سوگا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت ان محصولات سے استثنیٰ کیلئے متعدد بار کہہ چکی ہے اور وضاحت کر چکی ہے کہ جاپان سے درآمد کردہ مذکورہ اشیاء سے امریکا کی قومی سلامتی پر کوئی منفی اثر نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ جاپان کو استثنیٰ نہ ملنے پر حکومت استثنیٰ کیلئے امریکا سے اصرار جاری رکھے گی۔