امریکہ کی امداد کی آڑ میں فلسطینی اتھارٹی کو بلیک میل کرنے کی کوشش

امریکہ کی امداد کی آڑ میں فلسطینی اتھارٹی کو بلیک میل کرنے کی کوشش
امریکہ کی امداد کی آڑ میں فلسطینی اتھارٹی کو بلیک میل کرنے کی کوشش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (اے این این)امریکی کانگریس نے فلسطینی اتھارٹی کی امداد کی امداد اس شرط پر بحال کرنے کا بل منظور کیا ہے کہ اتھارٹی فلسطینی شہدا ، اسیران اور جنگ کے زخمیوں کی کفالت چھوڑ دے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کی طرف سے یہ آئینی بل منظوری کے لیے وائٹ ہاؤس کو بھیجا گیا ہے، اس قانون کی ایک ذیلی شق میں کہا گیا ہے کہ جب تک فلسطینی اتھارٹی اسیران، شہدا اور زخمیوں کے خاندانوں کی کفالت ترک نہیں کرے گی اس وقت تک اس کی امداد جاری نہیں کی جائے گی۔قبل ازیں امریکی سینیٹر لینڈزری گراہام نے کہا تھا کہ وہ سینیٹ میں ایک نیا بل پیش کرنے کی تیاری کررہے ہیں اور اس مسودہ قانون کو ٹیلرس فورس کا نام دیا گیا ہے۔ ٹیلرس فورس عراق اورافغانستان میں لڑنے والے ایک امریکی فوجی کے نام موسوم کیا گیا ہے جسے مارچ 2016 کو قتل کردیا گیا تھا۔