”گڈ نیوز ڈاٹ کام“ تعلیم نسواں کے فروغ کے لئے ایک اصلاحی ڈرامہ ہے

”گڈ نیوز ڈاٹ کام“ تعلیم نسواں کے فروغ کے لئے ایک اصلاحی ڈرامہ ہے
”گڈ نیوز ڈاٹ کام“ تعلیم نسواں کے فروغ کے لئے ایک اصلاحی ڈرامہ ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر) خواتین میں تعلیم کی اہمیت کو واضح کرنے کے لئے گزشتہ دنوں دبئی میں ”گڈ نیوز ڈاٹ کام“ کے نام سے ایک ڈرامہ پیش کیا گیا جسے ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے بے حد پذیرائی بخشی۔ رائٹر، ڈائریکٹر، ایکٹر او رپروڈٰوسر سید شرافت علی شاہ نے کافی عرصہ کی محنت کے بعد تعلیم نسواں کو فروغ دینے کے لئے ایک کارآمد ڈرامہ لکھا جسے ”گڈ نیوز ڈاٹ کام“ کا نام دیا گیا۔


یہ ڈرامہ قبل ازیں بھی دوبار عوام الناس کے لئے پیش کی اجاچکا ہے اور مقبولیت کی وجہ سے لوگ اسے بار بار دیکھنا چاہ رہے ہیں۔ حال ہی میں پاکستان ایسوسی ایشن دبئی میں یہ ڈرامہ لوگوں کی تفریح طبع کے لئے ایک بار پھر پیش کیا گیا۔ جسے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے دیکھا، پسند کیا اور مثبت خیالات کا اظہار بھی کیا۔ ڈرامہ کی تقریب سے کچھ مقررین نے اظہار خیال بھی کیا اور کہا کہ اگر ایک مرد تعلیم حاصل کرتا ہے تو صرف ایک اپنے لئے تعلیم حاصل کرتا ہے جبکہ اگر ایک لڑکی کو تعلیم دی جائے تو اس کی تعلیم سے پورا خاندان استفادہ کرتا ہے لہٰذا تعلیم نسواں عصر حاضر میں بے حد ضروری ہے۔ اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ لڑکوں کے ساتھ ساتھ لڑکیوں کی تعلیم وتربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔


اس موقع پر شرافت شاہ نے کہا کہ امارات میں مقیم نوجوان پاکستانی بچوں او ربچیوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ مقامی ٹیلنٹ سے استفادہ کرتے ہوئے مقامی فنکاروں نے ہی اس ڈرامہ میں کام کیا ہے اور بہترین پرفارمنس دی ہے جس کے سب معترف ہیں۔ سید شرافت علی شاہ نے کہا کہ جن اداکاراوں نے ڈرامہ میں کام کیا ہے وہ سب نئے ہیں۔ انہوں نے پہلے کسی ڈرامہ میں کام نہیں کیا بلکہ چند روز ریہرسل کے بعد ہی اپنی اداکاری کے بہترین جوہر دکھائے ہیں۔


انہوں نے اپنی ڈرامہ ٹیم کے لوگوں کو بہترین پرفارمنس پر خراج تحسین پیش کیا ہے جبکہ اہل دبئی نے یہ ڈرامہ دیکھ کر سید شرافت علی شاہ کی کوششوں اور کاوشوں کو سراہا ہے۔ ڈرامہ ناظرین نے امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں بھی ایسے ہی سودمند ڈرامے پیش کئے جائیں گے۔

مزید :

عرب دنیا -