پشاور زلمی کے لئے شاہد آفریدی کا متبادل نہیں ہوسکتا وہ چمپئین ہیں :ڈیرن سیمی

پشاور زلمی کے لئے شاہد آفریدی کا متبادل نہیں ہوسکتا وہ چمپئین ہیں :ڈیرن سیمی
پشاور زلمی کے لئے شاہد آفریدی کا متبادل نہیں ہوسکتا وہ چمپئین ہیں :ڈیرن سیمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ وہ شاہد آفرید ی کا متبادل نہیں ہیں وہ تو چمپئین ہیں جن کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھرمیں عزت ملتی ہے ،ہم دونوں بھائیوں کی طرح ہیں شاہد آفریدی نے ہی زلمی کو برانڈ بنایا ۔
نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پرخوش ہوں یہ ملک کرکٹ کے لئے بہترین ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹائٹل کادفاع کرنےکی بھرپورکوشش کریں گے اس میں چھپانے والی کوئی بات نہیں کہ میں سو فی صد فٹ نہیں ہوں لیکن لاہور کی طرح کراچی کے میدان میں بھی اتروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کل کا مقابلہ اچھا ہو گا اگر رونکی فارم میں ہیں تو کامران اکمل بھی رنگ دکھا رہے ہیں ہم نے کل کے لئے میچ پلان بنایاہوا ہے امیدہے اس پر عمل کرکے میچ میں کامیابی حاصل کریں گے۔ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ کراچی میں پختون زیادہ ہیں امیدہے ا چھی سپورٹ ملے گی،لاہور والے میچزبہترین رہے امید ہے کراچی کے عوام بھی اسی طرح کارسپانس دیں گیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہمیشہ انجوائے کر تا ہوں،شائقین کرکٹ کو کہنا چاہوں گا کہ سٹیڈیم میں آکر ٹیموں کو سپورٹ کریں ۔دورہ ویسٹ انڈیز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کھیلنے کے لئے بہترین جگہ ہے مجھے خوشی ہے کہ ہماری ٹیم دورہ کررہی ہے ،امید ہے وہ میچز بھی اچھے ہوں گے ،انجری کی وجہ سے میں اپنی ٹیم کا حصہ نہیں بن سکوں گا۔ڈیرن سیمی کہتے ہیں کہ ہمارے آخر کے پانچ میچز ناک آو¿ٹ مرحلہ بنا رہا ،ٹائٹل جیت کرپشاور جانے کی بھی کوشش کروں گا۔

مزید :

PSL -PSL News Update -