پی ایس ایل تھری کی اختتامی تقریب، ملک کے نامور فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ تھری کے فائنل کی تیاریاں مکمل کر لی گئی جبکہ سٹیڈیم میں میچ سے قبل رنگا رنگ اختتامی تقریب بھی منعقد کی جائے گی جس میں ملک کے نامور فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
Karachi get ready for night full of fun and entertainment! Here's the artist line-up for tomorrow's closing ceremony.#HBLPSL #DilSeJaanLagaDe pic.twitter.com/DGP1CFUOZZ
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 24, 2018
پاکستان سپرلیگ نے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر کل ہونے والے والی اختتامی تقریب کے حوالے سے اپنے فن کامظاہر ہ کرنے والے فنکاروں کے نام جاری کردئیے ہیں جس کے مطابق علی ظفر،شہزاد رائے ،سٹرنگز ،فرحان سعید اور آئمہ بیگ فائنل میچ سے قبل شائقین کے سامنے اپنے جلوے بکھیرے کریں گے۔
خیال رہے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں علی ظفر کی پرفارمنس بہت شاندار رہی تھی جہنوں نے میدان میں شائقین سےاپنے مخصوص انداز سے فن کامظاہر کرنے پر بے پناہ داد وصول کی تھی۔اختتامی تقریب کل شام 6بجے شروع ہوگی جبکہ فائنل معرکہ اس کے بعد ہوگا۔
Stunning @PSLt20 opening ceremony by @ITWPlayworx. Opening ceremony conceptualised & delivered end to end by Transgroup-ITW. Performers from over 30 countries, Abida Parveen, @AliZafarsays ,@jasonderulo ,flying acts & live performance team of 300+! Thanks to #HBLPSL & @najamsethi pic.twitter.com/ZK09fo2U08
— ITW Sports (@ITWSports) February 26, 2018
اس سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے فائنل کا معرکہ اپنے نام سر کرنے کی کوششوں کے حوالے سے گفتگو کی اور کہا تھا کہ کھیل کے لئے پاکستان بہترین ملک ہے۔