”یہ والی ٹیم خطرناک ہے اور پانسہ پلٹ سکتی ہے کیونکہ۔۔۔“قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے کس ٹیم کے بارے میں یہ بات کہی ہے ؟ جان کر آپ بھی کہیں گے ’بالکل ٹھیک کہہ رہے ہیں ‘

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے کہا ہے کہ پشاور زلمی خطرناک ہے جو پی ایس ایل فائنل کا پانسہ پلٹ سکتی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل کوئی بھی جیتے اصل بات یہ ہے کہ پاکستان میں کرکٹ ہونی چاہیے ۔ گرانٹ فلاور نے کہا کہ میرے لئے دونوں ٹیمیں ایک سی ہیں لیکن اسلام آباد یونائیٹڈ جیت کے لئے فیورٹ ہوگی، پشاور زلمی بھی اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے، زلمی خطرناک ہے اور میچ کا پانسہ پلٹ سکتی ہے۔
گرانٹ فلاور نے مزید کہا کہ کراچی میں فائنل سے دنیا کو مثبت پیغام جائے گا، پاکستان سپر لیگ میں چند اچھے اور باصلاحیت بلے باز نظر آئے ہیں، پی ایس ایل سے نیا ٹیلنٹ سامنے لانے میں مدد مل سکتی ہے۔