مذہب کے نام پر سیاست ٹھیک نہیں: اکشے کمار

لاہور(یو این پی)معروف بالی وو اداکار اکشے کمار نے کہا ہے کہ مذہب کے نام پر سیاست ٹھیک نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق فلم ’’نانک شاہ فقیر‘‘ کے ٹریلر جاری کئے جانے کے موقع پر اکشے کمار کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کا عقیدہ ہے کہ ’’اللہ ایک ہے اور مذہب کے نام پر سیاست کرنا ٹھیک نہیں‘‘۔ اداکار نے مزید کہا کہ بالی ووڈ دنیا کی واحد ایسی فلم انڈسٹری ہے جو سب سے زیادہ سیکولر ہے۔واضح رہے کہ سکھوں کے روحانی پیشوا ’’گورو نانک‘‘کی زندگی پر بنی فلم کو آئندہ ماہ 13 اپریل کو ریلیز کیا جائے گا۔