فائنل کوئی بھی ٹیم جیتے، جیت پاکستان کی ہوگی: سہیل انور سیال

فائنل کوئی بھی ٹیم جیتے، جیت پاکستان کی ہوگی: سہیل انور سیال
فائنل کوئی بھی ٹیم جیتے، جیت پاکستان کی ہوگی: سہیل انور سیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کا کہنا ہے کہ کل پاکستان سپر لیگ کا فائنل کوئی بھی ٹیم ٹائٹل اپنے نام کرے اس میں جیت پاکستان کی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے نیشنل سٹیڈیم کا دورہ کیا اور تمام سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔سٹیڈیم کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ رینجرز، پولیس اور سندھ حکومت نے مل کر پی ایس ایل فائنل کی تیاری کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں 9 سال بعد کرکٹ بحال ہوئی ہے۔ وزیر اعلی سمیت تمام لوگ سٹیڈیم میں میچ دیکھنے آئیں گے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سٹیڈیم میں سب مل کر میچ دیکھیں گے تو دنیا میں اچھا تاثر جائے گا۔ کل پی ایس ایل کا فائنل کوئی بھی ٹیم جیتے، جیت پاکستان کی ہوگی۔سہیل انور سیال کا مزید کہنا تھا کہ رینجرز، پولیس اور فوج سمیت 15 ہزار اہلکار سیکیورٹی پر معمور ہوں گے۔ پورے شہر کو پیغام دیناچاہتا ہوں کہ کل صبر کا مظاہرہ کریں۔