دنیا کے سب سے معروف ارب پتی کو بڑا دھچکا، والد نے اپنی ہی بیٹی کے ساتھ ایسا شرمناک ترین کام کردیا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایلن مسک ایروسپیس کمپنی ’سپیس ایکس ‘ کے بانی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ معروف کار ساز کمپنی ٹیسلا کے شریک بانی بھی ہیں۔ وہ اپنی دولت کے ساتھ ساتھ خلائی تحقیقاتی خدمات کی وجہ سے بھی دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں، لیکن ان کے والد نے ایک ایسا شرمناک کام کر ڈالا ہے جو دنیا بھر میں ان کے لیے بھی شرمندگی کا باعث بن رہا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 46سالہ ایلن مسک کے 72سالہ والد ایرول مسک نے اپنی سوتیلی بیٹی کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کرکے اسے بچے کی ماں بنا دیا ہے۔ ایرول کی اس سوتیلی بیٹی کا نام جینا بیزوئیدنہوٹ (Jana Bezuidenhout)ہے جس کی اس وقت عمر 30سال ہے۔
جینا کی ماں نے ایرول سے اس وقت شادی کی تھی جب جینا محض چار سال کی تھی۔ بعد میں ایرول نے جینا کی ماں کو طلاق دے کر جینا سے تعلقات استوار کر لیے اور اب ان ’باپ بیٹی‘ کے ہاں 10 ماہ کا بیٹا ہے، جس کا نام ایلیٹ رش مسک ہے۔ ایرول کے اپنے بیٹے ایلن مسک کے ساتھ تعلقات کافی عرصے سے کشیدہ ہیں اور ایلن ان سے شدید نفرت کرتے ہیں۔ ان کے تعلقات اس وقت کشیدہ ہوئے جب ایلن کو معلوم ہوا کہ اس کی چھوٹی سوتیلی بہن جینا کے ساتھ اس کے والد نے تعلقات استوار کر رکھے ہیں اور وہ اس کے بچے کی ماں بننے والی ہے۔ اس معاملے کا علم ہونے پر ایلن اس قدر مشتعل ہوا کہ اس نے اپنے باپ کو ’شیطان‘ اور ’خوفناک انسان‘ قرار دے دیا تھا اور کہا تھا کہ ”میرا والد ہر وہ برائی کر چکا ہے جس کا کوئی انسان سوچ بھی سکتا ہو۔ اس کی برائیوں نے ہماری خاندان کو تباہ کر دیا ہے۔ اپنی ہی بیٹی کے بچے کا باپ بننا ایسا گھناﺅنا کام ہے جس کا کوئی انسان سوچ بھی نہیں سکتا لیکن میرے باپ نے یہ بھی کیا ہے۔“