اس تصویر میں ٹرمپ کے ساتھ ان کی اہلیہ اور بیٹی کے علاوہ 2 خواتین کون ہیں؟ دیکھ کر اب امریکی صدر خود بھی شرم سے پانی پانی ہوجائیں گے

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد خواتین کی طرف سے ان پر جنسی تعلقات کے الزامات کا ایک سلسلہ جاری ہے اور اب ایک ایسی تصویر منظرعام پر آ گئی ہے جس میں ان کی اہلیہ میلانیا اور بیٹی ایوانکا کے علاوہ ان کے ساتھ دو ایسی خواتین موجود ہیں کہ دیکھ کر ڈونلڈٹرمپ خود بھی شرم سے پانی پانی ہو جائیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق اس منظرعام پر آنے والی تصویر میں ڈونلڈٹرمپ کے ساتھ اپنی اہلیہ اور بیٹی کے علاوہ دو فحش ماڈلز کھڑی ہیں جن میں سے ایک ان پر جنسی تعلقات کا الزام بھی عائد کر چکی ہے۔
ان دو فحش ماڈلز میں سے ایک 47سالہ کیرن مک ڈوگل ہے جو صدر ٹرمپ پر جنسی تعلقات کا الزام عائد کر چکی ہے۔ یہ تصویر معروف پلے بوائے مینشن میں ہونے والی ایک پارٹی میں بنائی گئی۔کیرن مک ڈوگل نے سی این این سے بات کرتے ہوئے چند ہفتے قبل بتایا تھا کہ 2006ءاور 2007کے درمیان 10ماہ تک اس کے ڈونلڈٹرمپ کے ساتھ جنسی تعلقات رہے۔ اس نے بتایا کہ ”جب ہم نے پہلی بار جنسی تعلق استوار کیا تو ٹرمپ نے مجھے اس کے عوض رقم بھی دینی چاہی لیکن میں نے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا کہ میں نے یہ کام رقم کے لیے نہیں کیا، میں تمہیں پسند کرتی ہوں اس لیے تمہارے ساتھ جسمانی تعلق قائم کیا۔“ اس دوران کیرن سے سوال کیا گیا کہ ”کیا کبھی ٹرمپ نے تم سے کہا تھا کہ وہ تم سے محبت کرتے ہیں؟“ جواب میں کیرن نے بتایا کہ ”ہر وقت، وہ ہمیشہ مجھ سے اظہارِ محبت کرتے رہتے تھے۔“کیرن نے بتایا کہ ”جب ہمارا جنسی تعلق شروع ہوا اس وقت ٹرمپ کی میلانیا سے شادی کو ایک سال سے زائد عرصہ گزر چکا تھا اور صرف تین ماہ قبل ان کے بیٹے بیرن کی پیدائش ہوئی تھی۔“