شوہر نے بھرے مجمعے کے سامنے اپنی بیوی کو 100 کوڑے دے مارے، یہ کام کیوں کررہا ہے؟ حقیقت ایسی کہ کوئی شوہر تصور بھی نہیں کرسکتا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں خواتین اور اقلیتوں کے حقوق کی پامالی پوری دنیا کے سامنے ہے اور آئے روز اس حوالے سے لرزہ خیز واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔ اب ایک اور ایسا واقعہ منظرعام پر آ گیا ہے کہ سن کر ہی آدمی وحشت زدہ رہ جائے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش میں بلندشہرکے قریبی گاﺅں میں پیش آیا ہے جہاں ایک شخص نے پنجایت کے فیصلے پر اپنی بیوی کو درخت سے لٹکا کر 100کوڑے مارے اور پھر گاﺅں کے نوجوانوں کی جنسی زیادتی کے لیے اسے لاوارث چھوڑ دیا۔
یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
بتایا گیا ہے کہ یہ خاتون کچھ عرصہ قبل اپنے آشنا کے ساتھ فرار ہو گئی تھی۔ یہ جوڑا اپنے ایک رشتہ دار کے گھر مقیم تھا کہ خاتون کے شوہر نے ایک شخص کے ہاتھ مصالحت کا پیغام بھیجا اور کہا کہ ’واپس آ جاﺅ، میں سب کچھ بھول جاﺅں گا اور ہم ازسرِ نو زندگی شروع کریں گے۔‘ اس پر خاتون واپس آ گئی لیکن اس کے آتے ہی اس کے شوہر نے پنچایت بلائی ، جس نے اسے 100کوڑوں کی سزا سنا دی۔
پنچایت کی طرف سے سزا سنانے کے بعد شوہر نے خاتون کو ہاتھوں میں رسی ڈال کر درخت سے لٹکایا اور چمڑے کے بیلٹ سے اس پر پل پڑا۔ اس نے ایک ہی سانس میں اسے100کوڑے لگائے جس سے خاتون بیہوش ہو گئی۔ اس کی مصیبت یہیں ختم نہیں ہوئی، جب اس کا شوہر بے ہوشی میں اسے چھوڑ کر چلا گیا تو گاﺅں کے کچھ مردوں نے اس کے ساتھ دست درازی کی۔ جب وہ ہوش میں آئی تو اس کی حالت بتا رہی تھی کہ اس کے ساتھ جنسی زیادتی بھی ہو چکی ہے۔
خاتون ایک ہفتے تک ہسپتال میں رہی اور تھوڑی طبیعت سنبھلنے پر پولیس کے پاس چلی گئی۔ علاقے کے پولیس انسپکٹر الطاف انصاری نے بتایا ہے کہ ”خاتون کی شکایت پر اس کے شوہر ساﺅدن اور شیر سنگھ نامی گاﺅں کے دیگر 5بااثر افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ساﺅدن اور اس کے بیٹے کا بیٹا گرفتار بھی کر لیے گئے ہیں جبکہ باقی ملزمان کی تلاش جاری ہے۔“رپورٹ کے مطابق پولیس نے خاتون کو مزید علاج کے لیے ہسپتال بھجوا دیا ہے کیونکہ اس کی طبی حالت اب بھی خاصی ناگفتہ بہ تھی۔
ویڈیو دیکھیں: