ڈاکٹرز نے آرام کا مشور ہ دیا ,کوشش کروں گا کہ سٹیڈیم میں جاسکوں:شاہد آفریدی

ڈاکٹرز نے آرام کا مشور ہ دیا ,کوشش کروں گا کہ سٹیڈیم میں جاسکوں:شاہد آفریدی
ڈاکٹرز نے آرام کا مشور ہ دیا ,کوشش کروں گا کہ سٹیڈیم میں جاسکوں:شاہد آفریدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ تھری میں کراچی کنگز کے شاہد آفریدی کا کہنا ہے میر ی خواہش تھی کہ فیملی کے ساتھ فائنل میچ دیکھنے جاﺅں لیکن ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے پھر بھی کوشش کروں گا کہ میدان میں اپنے لوگوں کے پاس جاسکوں۔
نجی چینل ”اے آر وائی نیوز“کے پروگرام”اعتراض ہے“میں گفتگو کرتے ہوئے بوم بوم آفریدی کا کہنا تھا کہ میری جتنی خواہش ہے کہ اپنے ملک میں اپنے لوگوں کے سامنے کھیلوں اتنا ہی مس کررہا ہوں ،گزشتہ برس بھی پشاور زلمی فائنل میں پہنچی لیکن انجری کے باعث لاہور میں نہیں کھیل سکا،بدقسمتی سے اس بار بھی ایساہی ہوااور سیریس انجری کی وجہ سے میدان سے باہر رہا۔

واضح رہے شاہد آفریدی پی ایس ایل میں گھٹنے کی انجری کا شکارہو گئے لیکن وہ عارضی علاج کروا کے دبئی میں میچ کھیل چکے لیکن ڈاکٹرز کے منع کرنے کے بعد وہ لاہور میں پشاور زلمی کے خلاف دوسرے پلے آف میں چاہتے ہوئے بھی میچ نہیں کھیل سکے۔

مزید :

PSL -PSL News Update -