’انٹرنیٹ پر یہ کام کر کے میں 10 لاکھ روپے ماہانہ کماتی ہوں اور یہ کام کوئی بھی کرسکتا ہے‘ نوکری چھوڑ کر انٹرنیٹ پر پیسے کمانے والی لڑکی نے کمائی کا راز سب کو بتادیا، آپ بھی فائدہ اٹھا لیں

’انٹرنیٹ پر یہ کام کر کے میں 10 لاکھ روپے ماہانہ کماتی ہوں اور یہ کام کوئی بھی ...
’انٹرنیٹ پر یہ کام کر کے میں 10 لاکھ روپے ماہانہ کماتی ہوں اور یہ کام کوئی بھی کرسکتا ہے‘ نوکری چھوڑ کر انٹرنیٹ پر پیسے کمانے والی لڑکی نے کمائی کا راز سب کو بتادیا، آپ بھی فائدہ اٹھا لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیکنالوجی کا انقلاب نوجوانوں کے لیے ایسے نئے ذرائع آمدن لے کر آیا ہے کہ وہ گھر پر بیٹھ کر لاکھوں روپے کما سکتے ہیں۔ اس کی ایک مثال برطانیہ کی 30سالہ روتھ ہنڈز نامی خاتون ہے جو کارپوریٹ سیکٹر میں نوکری کرتی تھی۔ پھر اس نے نوکری چھوڑ کر انٹرنیٹ پر کام شروع کر دیا اور آج ماہانہ اتنی آمدن کما رہی ہے کہ سن کر نوجوان یہی کام کرنے لگیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہر درہیم کی روتھ ہنڈز نے نوکری چھوڑ کر خریدوفروخت کی ویب سائٹ ’ای بے‘ پر اشیاءفروخت کرنی شروع کی اور ساتھ ہی انٹرنیٹ پر ’رسک فری بیٹنگ‘ (Risk-free Betting)شروع کر دی۔


اس کام کے ذریعے روتھ اب ماہانہ 4ہزار پاﺅنڈ (تقریباً ساڑھے 6لاکھ روپے) سے 7ہزار پاﺅنڈ (تقریباً ساڑھے 11 لاکھ روپے) ماہانہ کما رہی ہے۔ اب وہ انٹرنیٹ پر دوسروں کو بھی انٹرنیٹ پر کمائی کے یہ طریقے سکھاتی ہے۔ روتھ کا کہنا ہے کہ ”نوکری کے دوران ہی میں نے ایک بار ای بے پر کچھ پرانے ملبوسات فروخت کیے جس سے مجھے اندازہ ہوا کہ اس طریقے سے کتنی رقم کمائی جا سکتی ہے، چنانچہ میں نے نوکری کو خیرباد کہا اور کل وقتی طور پر یہی کام کرنے لگی۔میں پرانے ملبوسات خرید کر لاتی اور انہیں ای بے پر فروخت کردیتی۔ آہستہ آہستہ میں اپنے کام میں وسعت لے کر آئی اور ای بے پر اشیاءفروخت کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف کاروباروں کے لیے بلاگز، ای میل نیوز لیٹرز اور دیگر ایسا مواد لکھنا شروع کر دیا۔ آج میں اس نوکری سے ملنے والی تنخواہ سے کئی گنا زیادہ کما رہی ہوں اور ذہنی طور پر بھی اتنی پرسکون ہوں کہ میں دوبارہ کبھی روایتی نوکری نہیں کروں گی۔“