پی ٹی آئی ویسٹرن ریجن جدہ سٹی کے زیر اہتمام صدر میاں احمد بشیر کی صدارت میں تقریب کا انعقاد کیا گیا

پی ٹی آئی ویسٹرن ریجن جدہ سٹی کے زیر اہتمام صدر میاں احمد بشیر کی صدارت میں ...
پی ٹی آئی ویسٹرن ریجن جدہ سٹی کے زیر اہتمام صدر میاں احمد بشیر کی صدارت میں تقریب کا انعقاد کیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (محمد اکرم اسد) پاکستان تحریک انصاف ویسٹرن ریجن جدہ سٹی کے زیر اہتمام ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا-تقریب کی صدارت جدہ سٹی کے صدر میاں احمد بشیر نے کی-
تقریب میں ویسٹرن ریجن کے نائب صدر ڈاکٹر راشد علی شاہ، جنرل سیکرٹری ویسٹرن ریجن انجم اقبال وڑائچ، جدہ سٹی کے نائب صدر شہباز بهٹی، انفارمیشن سیکرٹری رضوان انور وڑائچ، دیگر رہنماؤں میں فرخ رشید،قیصر جاوید، چودھری ظہیر، تبسم رانجھا، انصر مغل، رانا طاہر رشید، چاند بدر بهٹی اور مہر اعجاز احمد نے شرکت کی۔نقابت کے فرائض جنرل سیکرٹری عجب خان اور عدنان فاروقی نے سرانجام دیئے-
رہنماؤں نے اپنی تقاریر میں یوم پاکستان کے حوالے سے خطاب کیئے- جن کی مرکزی سوچ پاکستان کی خوشحالی اور پرامن پاکستان تها- انہوں نے کہا کہ پاکستان کو عمران خان کی قیادت میں بدلیں گے، خطاب کرنیوالوں میں بالترتیب چودھری ظہیر،نائب صدر جدہ شہباز بهٹی،قیصر جاوید، لیبر ونگ جدہ کے صدر عامر سجاد ورک، محمد حسین، انصر مغل، سجاد حسین،  اصغر شنواری، جدہ سٹی کے انفارمیشن سیکرٹری رضوان انور وڑائچ، سینئر رہنما فرح رشید،صدر خبر سٹی عقیل آرائیں، جدہ کے صدر میاں احمد بشیر اور ویسٹرن ریجن کے جنرل سیکرٹری انجم اقبال وڑائچ اور نائب صدر راشد شاہ نے خطاب کیا-
تقریب کے آخر میں صدر پی ٹی آئی جدہ میاں احمد بشیر نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جن کی موجودگی سے تقریب کو چار چاند لگ گئے-
تقریب کے دوسرے حصے میں مختلف ونگز کا قیام عمل میں لایا گیا جس میں یوتهہ ونگ، پروفیشنل ونگ، بزنس ونگ اور لیبر ونگ شامل ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -