کشمیر کے حوالے سے بھارت کی پالیسی جارحانہ ہے : میرواعظ عمر فاروق

سرینگر(آن لائن) کل جماعتی حریت کانفرنس ’’ع‘‘گروپ کے چیئرمین میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے مسۂ کشمیر کے حل کے حوالے سے بھارتی قیادت کی جانب سے اختیار کردہ جارحانہ پالیسی کو حددرجہ افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت بھارت کی سیاسی جماعتوں ، آر ایس ایس اور بھارت کے وزیر داخلہ کی جانب سے حالیہ دنوں میں جو بیانات آ رہے ہیں ان سے واضح ہوتا ہے کہ بھارتی حکومت نے کشمیری کے حوالے سے فوجی پالیسی اختیار کر رکھی ہے۔
سرینگر میڈیا کے مطابق ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عمر فاروق کا کہناتھا کہ بھارتی حکومت کے ذمہ داروں کا یہ کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں نافذ افسپا اور دیگر کالے قوانین نہیں ہٹائے جائیں گے اس سے یہی عندیہ ملتا ہے کہ وہ جہاں کے عوام کی آواز کو طاقت کے بل پر دبانے کی پالیسی پر کاربند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سوچ قابل افسوس ہے کیونکہ آج تک کسی بھی قوم کی تحریک آزادی کو طاقت یا فوجی قوت کے بل پر دبایا نہیں جا سکا ۔ بھارتی حکمران جس شدت کے ساتھ یہاں کے نوجوانوں کو طاقت کے بل پر حل کرنے کی بھارتی حکومت کی پالیسی ہمیشہ بہار کے عوام میں غم و غصہ پیدا کرنے کا موجب نہیں بنتی رہی ہے۔