پورے شہر میں پولیس کے چھاپے، بالآخر 41 گھروں کی تلاشی کے بعد کتنی درجن جسم فروش خواتین کو پکڑلیا گیا؟ جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

پورے شہر میں پولیس کے چھاپے، بالآخر 41 گھروں کی تلاشی کے بعد کتنی درجن جسم ...
پورے شہر میں پولیس کے چھاپے، بالآخر 41 گھروں کی تلاشی کے بعد کتنی درجن جسم فروش خواتین کو پکڑلیا گیا؟ جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) سپین میں گزشتہ روز تین ممالک کی پولیس نے مل کر ایک پورے شہر میں چھاپے مارے اور 41گھروں کی تلاشی کے بعد اتنی جسم فروش خواتین کو پکڑ لیا کہ سن کر کسی کو یقین ہی نہ آئے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ کارروائی یوروپول نے کی جس میں برطانیہ اور سپین کے اہلکار شامل تھے۔ اس آپریشن میں نائیجیریا کی پولیس بھی شریک تھی کیونکہ یہ کارروائی انسانی سمگلروں کی طرف سے نائیجیریا سے سمگل کرکے سپین لائی جانے والی لڑکیوں کی بازیابی کے لیے کی جا رہی تھی۔
اس آپریشن میں یوروپول نے 39نائیجیرین لڑکیوں کو بازیاب کرایا جنہیں مختلف گھروں میں قید کرکے رکھا گیا تھا اور ان سے جسم فروشی کروائی جا رہی تھی۔ پولیس نے نائیجیریا کے ایک معروف ڈی جے کو بھی گرفتار کر لیا ہے جس پر لڑکیوں کی سمگلنگ میں انسانی سمگلروں کی مدد کرنے کا الزام ہے۔رپورٹ کے مطابق ان تمام لڑکیوں کو نائیجیریا کے ایک بدنام زمانہ گینگ نے سپین سمگل کیا۔ یہ گینگ خواتین کو قرض دیتا اور جب وہ واپس ادا نہ کر پاتیں تو انہیں دھمکیاں دے کر بیرون ملک سمگل کر دیتا جہاں ان سے جسم فروشی کروائی جاتی۔بتایا گیا ہے کہ ان لڑکیوں کو لیبیا اور اٹلی کے راستے نائیجیریا سے سپین لایا گیا۔ یہ آپریشن اس وقت کیا گیا جب ایک متاثرہ لڑکی سمگلروں کے چنگل سے فرار ہو کر ہسپانوی پولیس کے پاس چلی گئی اور انہیں معاملے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس جیسی درجنوں لڑکیاں سپین میں سمگل کی جا چکی ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس آپریشن کا دائرہ سپین کے دیگر کئی شہروں تک پھیلا دیا گیا ہے اور برطانیہ کے ایک شہر میں بھی یہ سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -