فائنل معرکہ اچھا ہوگا جو بہتر کھیلے پیش کرے جیت اس کا مقدر بن جائے گی:شاہد آفریدی

فائنل معرکہ اچھا ہوگا جو بہتر کھیلے پیش کرے جیت اس کا مقدر بن جائے گی:شاہد ...
فائنل معرکہ اچھا ہوگا جو بہتر کھیلے پیش کرے جیت اس کا مقدر بن جائے گی:شاہد آفریدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بوم بوم آفریدی کا کہنا ہے کہ کل ہونے والے فائنل میں دونوں ٹیمیں ہی بہترین ہیں جو ٹیم سب سے اچھا کھیلے گی وہ جیت جائے گی ۔
نجی چینل ”اے آر وائی نیوز“کے پروگرام”اعتراض ہے“میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی کی ٹیم کے سارے لڑکے بہترین ہیں ،ٹیم مینجمنٹ نے بہترین پلئیرز منتخب کئے مگر نجانے کیوں وہ اپنے ابتدائی میچ ہار گئے ،تاہم انہوں نے بہترین کم بیک کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم بھی بہترین رہی شروعات میں تو اچھا نہیں کھیلے مگر بعد میں انہوں نے زبردست کھیل کا مظاہر ہ کیا ،لیکن فائنل میچ کا اپنا دباﺅ بھی ہوتاہے جو ٹیموں کی کارکردگی پر اثرا نداز بھی ہوتاہے ۔شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ پشاور زلمی اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کی پوری کوشش کرے گی۔کراچی کنگز کی کارکردگی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم دوسے تین میچز صرف ناقص فیلڈنگ کی وجہ سے ہاری ۔شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ پر امید ہوں کہ کل کا میچ بہت اچھا ہوگا ،نیشنل سٹیڈیم کئی سالوں سے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا منتظر تھا۔انہوں نے کہا کہ میں کسی کے کام میں مداخلت نہیں کرتا تاہم اس بات کی خوشی ضرور ہوتی ہے کہ اپنے تجربات نوجوان کھلاڑیوں میں منتقل کر سکوں۔

مزید :

PSL -PSL News Update -