’میں تمہیں بتانا چاہتی ہوں کہ میں تمہارے شوہر کے ساتھ۔۔۔‘ حاملہ خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش کے بعد نرس نے اس سے ایسی شرمناک ترین بات کہہ دی کہ اسے زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا

’میں تمہیں بتانا چاہتی ہوں کہ میں تمہارے شوہر کے ساتھ۔۔۔‘ حاملہ خاتون کے ...
’میں تمہیں بتانا چاہتی ہوں کہ میں تمہارے شوہر کے ساتھ۔۔۔‘ حاملہ خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش کے بعد نرس نے اس سے ایسی شرمناک ترین بات کہہ دی کہ اسے زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لیورپول (نیوز ڈیسک) بچے کی پیدائش کسی بھی خاتون کیلئے زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری ہوتی ہے مگر برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کیلئے ایک نرس نے خوشی کا یہ موقع ایک بھیانک خواب میں بدل دیا۔
ڈیلی سٹار کے مطابق اس خاتون کے ہاں بچی کی پیدائش لیورپول ویمن ہسپتال میں ہوئی۔ وہ زچگی سے پہلے بھی کئی بار معائنے کے لئے اسی ہسپتال آچکی تھی لیکن اسے معلوم نہیں تھا کہ اس دوران ایک نرس چور ی چھپے اس کے خاوند سے آنکھیں لڑارہی تھی۔ جب تک بچی کی پیدائش کا وقت آیا تو یہ معاملہ کچھ زیادہ ہی آگے بڑھ چکا تھا۔ جب خاتون کے ہاںبچی کی پیدائش ہوئی تو وہ بے حد مسرور تھی لیکن عین اس موقع پر نرس ہوان لمڈن نے اسے یہ خبر سنادی کہ وہ اس کے خاوند کے ساتھ جسمانی تعلق استوار کر بیٹھی ہے۔
ہوان کا کہنا تھا کہ اس کا دل بہت پریشان ہے کہ اسے یہ کام ہرگز نہیں کرنا چاہیے تھا مگر اس اسے غلطی ہوگئی۔ وہ معافی کی طلبگار تھی لیکن خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اس بے حس نرس کو کبھی معاف نہیں کر پائے گی۔ اس کی شکایت پر ہسپتال نے بھی فوری کارروائی کرتے ہوئے نرس کو ملازمت سے برخاست کردیا ہے اور اس کے خلاف مزید کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -