سیناء، جنگجو ؤں کو بہت جلد شکست دے کر جشن منائیں گے :مصری صدر

سیناء، جنگجو ؤں کو بہت جلد شکست دے کر جشن منائیں گے :مصری صدر
سیناء، جنگجو ؤں کو بہت جلد شکست دے کر جشن منائیں گے :مصری صدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہرہ(آن لائن)مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ جزیرہ نما سیناء میں جنگجو بہت جلد شکست سے دوچار ہوں گے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عبد الفتاح السیسی کا یہ دعویٰ صدارتی انتخاب کے لئے شروع ہونیوالی پولنگ سے قبل سامنے آیا ہے، وہ صدارتی انتخاب میں مضبوط امیدوار ہیں اور ان کی جیت یقینی ہے۔ صدر عبدالفتاح السیسی نے شمالی سیناء میں ایک ہوائی اڈے کا دورہ کیا اور وہاں فوجیوں اور ہوابازوں کے درمیان گھل مل گئے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم بہت جلد جنگجوؤں کیخلاف فتح منانے کیلئے دوبارہ یہاں آئیں گے۔