بنوں میں جلسے کے دوران ’نوجوان بابا جی ‘نے بلاول بھٹو کی زوردار’ چمی ‘لے ڈالی
بنوں (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی الیکشن کی تیاری شروع کر دی ہے اور وہ اسی تناظر میں پورے ملک کے دوروں کے ساتھ جلسے بھی کر رہے ہیں تاہم آج خیبر پختون خواہ کے شہر بنوں میں جلسے کے دوران بلاول کے ساتھ ایسا ’واقعہ‘ پیش آیا گیا کہ شائد انہوں نے اس کا اندازہ خوابوں میں بھی نہ کیا ہو گا تاہم اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچا رکھی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری جلسے کے دورا ن سٹیج پر براجمان ہونے کیلئے چلتے ہوئے آرہے تھے کہ جیالے بھر پور جوش سے ان کا استقبال پھول اورہار پہنا کر رہے تھے تاہم ایسے میں ایک ’نوجوان بابا جی ‘ آئے اور انہوں نے اپنے دونوں ہاتھوں سے بلاول کا چہرہ تھاما اور گال پر زور دار ’چمی ‘لے ڈالی اس دوران بلاول نے اپنا چہرہ پیچھے کرنے کی بھی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے تاہم بعد ازاں انہوں نے اپنے ہاتھ سے دائیں گال پر لگا ’تھوک‘ صاف کیا اور آگے چل دیئے ۔
ہر پارٹی کے کارکنان اپنے لیڈر سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور وہ اس کا اظہار مختلف طریقوں سے کرتے ہیں تاہم ہر طریقے میں ان کی محبت ہی شامل ہو تی ہے ۔حال ہی میں گوجرانوالہ کے دورے کےدوران پاکستان تحریک انصاف کے کارکن نے اپنے لیڈر سے محبت کی انتہا دکھاتے ہوئے انہیں 40 تولے کا سونے کا تاج پہنایا تھا جسے عمران خان نے شوکت خانم کو عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔
ویڈیو دیکھیں:
Today in Bannu #BannuBhuttoKa @BBhuttoZardari
— Engr. Sadam Khan (@sadamengr_) March 24, 2018
HAHAHA pic.twitter.com/F9X6uULTYW