وزٹ ویزے پر بلانے کے بعد میعاد کے اختتام پر واپس نہ بھیجنا قانوناً جرم ہوگا:سعودی محکمہ پاسپورٹ

جدہ(محمد اکرم اسد) سعودى محکمہ پاسپورٹ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزٹ ویزے پر بلانے کے بعد میعاد کے اختتام پر واپس نہ بھیجنا قانوناً جرم ہوگا۔ایسا کرنے پر شہری یا غیر ملکی کو 50ہزار ریال جرمانہ اور 6ماہ قید کی سزا ہوگی۔ غیر ملکی ہونے کی صورت میںسزا کے اختتام پر اسے مملکت سے بیدخل کردیا جائیگا۔