پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو 3 ایک روزہ میچز کی سیریز میں وائیٹ وا ش کردیا

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو 3 ایک روزہ میچز کی سیریز میں وائیٹ وا ش ...
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو 3 ایک روزہ میچز کی سیریز میں وائیٹ وا ش کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دمبولا(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے سری لنکن ویمن ٹیم کو تیسرے ایک روزہ میچ میں 108رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں وائیٹ واش کردیا۔
دمبولا میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو انہوں نے مقررہ اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر215رنز بنائے ، ان کی اننگ میں ناہید خان 46،جویریہ خان 30اورکپتان بسمہ معروف26رنز بنا کرنمایاں رہی ۔
سری لنکا کی جانب سے سری دوائین اور کنچنا نے 2,2جبکہ ویرکوڈی ،کماری اور راناویر نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کا آغاز تو اچھا تھا لیکن 49رنز پر ہی اس کی 4وکٹیں گرگئی اور وکٹیں گرنے کا یہ سلسلہ 107پر آکر ختم ہوگیا۔
پاکستان کی جانب سے ثنا میر 4،نشرا سندھو3،ندا ڈار2اور بسمہ معروف ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہی ۔
پاکستان نے سری لنکا کو تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں 69جبکہ دوسرے میچ میں 94رنز سے کامیابی سمیٹی تھی۔
پاکستان ٹیم کا اگلاہدف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز ہے جس کا پہلا میچ28مارچ کوکولمبو میں کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -