اس وقت برانڈکی قیمت آدھا بلین ڈالرہو گئی ہے، پی ایس ایل سے سب کمارہے ہیں: نجم سیٹھی 

اس وقت برانڈکی قیمت آدھا بلین ڈالرہو گئی ہے، پی ایس ایل سے سب کمارہے ہیں: نجم ...
اس وقت برانڈکی قیمت آدھا بلین ڈالرہو گئی ہے، پی ایس ایل سے سب کمارہے ہیں: نجم سیٹھی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ اس وقت برانڈکی قیمت آدھا بلین ڈالرہو گئی ہے اور پی ایس ایل سے سب کما رہے ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام ’’ جرگہ ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہناتھا کہملتان سلطانز کی قیمت میں 55کروڑکے قر یب پیسے ملے جبکہ پی ایس ایل پرپاکستان کرکٹ بورڈکی ایک پائی بھی خرچ نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ چھٹی ٹیم کی شہرت بننے دیں پھر ساتویں ٹیم لائیں گیم ملتان،فیصل آباداورسیالکوٹ کیلئے پیش کش کی تھی جبکہ فاٹا،گلگت ،فیصل آباد اور سیالکوٹ بھی لائن میں ہیں۔کرکٹ نے سارے پا کستان کومتحدکردیاہے اورآج کے زمانے میں تحمل بہت بڑھ گیاہے۔ عمران خان نے الیکشن نتائج پر مجھ پر 35پنکچر کے الزامات لگائے، خان صاحب کے الزامات پرجوڈیشل کمیشن بھی بنالیکن کچھ ثابت نہیں ہوا،میری خواہش تھی عمران خان سوری کہہ دیتے لیکن ابھی تک نہیں کہا۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -