کیپ ٹاﺅن ٹیسٹ،ساﺅتھ افریقہ کی میچ پر گرفت مضبوط،294رنز کی برتری 5وکٹیں باقی

کیپ ٹاﺅن ٹیسٹ،ساﺅتھ افریقہ کی میچ پر گرفت مضبوط،294رنز کی برتری 5وکٹیں باقی
کیپ ٹاﺅن ٹیسٹ،ساﺅتھ افریقہ کی میچ پر گرفت مضبوط،294رنز کی برتری 5وکٹیں باقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیپ ٹاﺅن(ڈیلی پاکستان آن لائن)کیپ ٹاﺅن میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں ساﺅتھ افریقہ نے میچ پر گرفت مضبوط بناتے ہوئے 294رنز کی برتری حاصل کرلی جبکہ ان کی ابھی بھی 5وکٹیں باقی ہیں۔
کھیل کے تیسرے روز کاآغازآسٹریلیا نے 9وکٹوں کے نقصان پر245رنز سے دوبارہ شروع کیا تو ان کی ٹیم 255رنز پر آﺅٹ ہوگئی اور اسے ساﺅتھ افریقہ کی پہلی اننگ سے56رنز کا خسارہ رہا ۔ساﺅتھ افریقہ نے دوسری اننگ میں دن کے اختتام تک 5 وکٹوں کے نقصان پر238رنز بنالئے ،ان کی اننگ میں ایڈن مرکرام کے 84اور ہاشم آملہ کے 31رنز نمایاں ہیں ،جبکہ کریزپراے بی ڈیولرز51اور کونٹین ڈی کوک29رنزکے ساتھ موجود ہیں۔
آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کیومز نے 2،جبکہ مچل سٹارک ،جوش ہیز ولڈاور نیتھن لائن نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید :

کھیل -