مشرقی ایشیاء زرعی آلودگی پر قابو پا سکتا ہے :عالمی بنک

مشرقی ایشیاء زرعی آلودگی پر قابو پا سکتا ہے :عالمی بنک
مشرقی ایشیاء زرعی آلودگی پر قابو پا سکتا ہے :عالمی بنک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(آئی این پی )عالمی بنک کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے فنی حال اور بڑھتے ہوئے سیاسی عزم کا مطلب یہ ہو گا اس امر کا امکان ہے مشرقی ایشیا ملک زرعی آلودگی کیخلاف اپنی جنگ جیت جائیں گے ۔ 
غیرملکی میڈیاکے مطابق پائیدار ترقی کے لیے عالمی بنک کی نائب’’ صدر لورہ ٹک ‘‘کا کہناتھا کہ زرعی پیداوار میں گزشتہ 3دہائیوں میں مشرقی ایشیاء میں لاکھوں عوام کو بھوک اور ننگ سے نجات دلانے اور فوڈ سیکیورٹی میں اضافہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ تاہم یہ اضافہ انتہائی قیمت کی لاگت پرہوا ہے جس کے نتیجے میں خطے میں زبردست زمینی ،پانی اور فضائی آلودگی ہوئی ہے ،زرعی پیداوار کے اضافے نے خطے کو دنیا کے بعض تیز ترین ترقی پذیر معاشروں کی مدد کرنے کا موقع ملا ہے ۔