فرانز ک لیب کی ابتدائی تفتیشی رپورٹ ، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل ٹیپو کی موت کی وجہ خودکشی : نجی ٹی و ی کا دعویٰ

فرانز ک لیب کی ابتدائی تفتیشی رپورٹ ، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل ٹیپو کی موت ...
فرانز ک لیب کی ابتدائی تفتیشی رپورٹ ، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل ٹیپو کی موت کی وجہ خودکشی : نجی ٹی و ی کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )فرانزک لیب کی ابتدائی تفتیشی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل احمد ٹیپو نے خود کشی کی ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ڈی سی گوجرانوالہ کی پراسرار موت کے حوالے سے فرانزک لیب سے حاصل کی گئی ابتدائی معلومات کے مطابق سہیل احمد ٹیپو کے قتل کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔تفتیشی ذرائع کے مطابق خودکشی کی وجہ شدید ذہنی دباؤ تھا اور سہیل ٹیپو نے 13 مارچ کو کمشنر گوجرانوالہ سے اپنی ذہنی حالت کا اظہار بھی کیا تھاجس کے بعد کمشنر نے ڈاکٹر کو دفتر بلوا کر سہیل ٹیپو کا طبی معائنہ بھی کرایا اور سہیل ٹیپو نے خود ڈاکٹر کو بتایا کہ وہ شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہیں۔تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نے سہیل احمد ٹیپو کو ادویات کے ساتھ 14 روز آرام کی تجویز دی تھی۔جیو نیوز نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے ڈاکٹر نوید اسلم کا لکھا گیا نسخہ بھی حاصل کر لیا ہے۔خیال رہے کہ دو روز قبل سہیل احمد ٹیپو کی لاش ڈی سی ہاؤس گوجرانوالہ سے برآمد ہوئی تھی۔

مزید :

قومی -