ویرات کوہلی نے دپیکا کے ساتھ اشتہار میں کام کرنے سے انکار کردیا

Mar 24, 2018 | 11:38 PM

ممبئی (آئی این پی)بھارتی کر کٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے با لی ووڈ اداکارہ دپیکا کے ساتھ اشتہار میں کام کرنے سے انکار کردیاہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل کی فرینچائز رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی اپنی کارکردگی کی وجہ سے ایک بڑا برانڈ بن چکے ہیں، اور اسی وجہ سے انہیں بے شمار پراڈکٹس کا برانڈ امبیسیڈر بھی مقرر کیا گیا ہے۔تاہم خبر گردش کررہی ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ کی فرینچائز رائل چیلنجرز بنگلور کو ویرات کوہلی کی وجہ سے 11 کروڑ بھارتی روپے کا اس وقت نقصان اٹھانا پڑا جب انہوں نے سپانسر کئے گئے اشتہار میں دپیکا کے ساتھ کام کرنے سے منع کردیا ۔ تا ہم ویرات کوہلی کے اشتہار میں کام کرنے سے انکار کے بعد معروف ویب سائٹ کی جانب سے سپانسرشپ کی آفر بھی واپس لے لی گئی۔

مزیدخبریں