چارسدہ میں بوسہ خیل جرگہ کی کوششیں بارآور ،خونیں دشمنی ختم
چارسدہ(بیورورپورٹ) چارسدہ میں جرگہ کوششوں سے خونی دشمنی دوستی میں بدل گئی ،فریقین نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر ایک دوسرے کو معاف کرنے اور مستقبل میں بھائیوں کی طرح رہنے کا عزم کیا۔آٹھ ماہ قبل تحصیل بازار میں ملز مان نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کیا تھا جس کے والدین نے ملزمان کو معاف کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے علاقہ بھوسہ خیل میں جرگہ کوشش کے باعث قتل مقاتلے کی دشمنی دوستی میں بدل گئی ہے اور اس حوالے سے جے یو آئی کے راہنما قاضی شاہد کی رہائش گاہ پر ایک بڑے جرگہ کا اہتمام کیا گیا جس میں فریق اول سے مقتول معراج کے والد سرتاج خان چچا نظام خان اور دیگر سمیت فریق دوم سے صداق شاہ ،سلمان شاہ ،ظاہر شاہ ولد فقیر شاہ سمیت جرگہ مشران مفتی عبد اللہ شاہ ،ناظم توصیف احمد ،محمد سعید ،گل سید اور کفایت یونس نے شرکت کی،اس موقع پر دونوں فریقین نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کرآئندہ بھائیوں کیطرح زندگی گزانے کا عزم کیا۔