قانونی کارروائی کے باوجود ہمیں چیک جاری نہیں کئے گئے

قانونی کارروائی کے باوجود ہمیں چیک جاری نہیں کئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


باڑہ (نمائندہ پاکستان )باڑہ پریس کلب میں تیراہ متاثرین نے سروے کے چیک جاری نہ کرنے کے حوالے سے پریس کانفرنس کر دیا ہم نے تمام قانونی کاروائی مکمل کی ہیں لیکن اس باوجود ہمیں چیک جاری نہیں کی گئی ان خیالات کا اظہار محمد حنیف نے پریس کانفرنس کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ ہم 2014 میں دہشت گردی کے دوران اپنے گھر بار چھوڑ کر نکال مکانی کرنی پڑی اور ملک کی بقاء کی حاطر بہت قربانیاں دی جو عسکریت پسندی کی وجہ سے ہمارے گھر اور کاروبار تباہ بر باد ہوگیا ۔ ہمارے گھروں کے سروے کئے گئے جو نہ ہونے کے برابر ہیں اور جن کے سروے مکمل ہوئے ان کو ابھی تک چیک نہیں ملے ہیں اس نے مزید کہا کہ جو قانونی کاروائی تھی وہ ہم نے مکمل کی ہیں اور باقاعدہ رسیدد دی لیکن اس میں ہمارے نام نہیں ہیں گھروں کے سروے ایف ڈی ایم اے کئے تھے جو کہ سابقہ فاٹا ڈویلیپمنٹ فنڈ کی تعاون سے ہوا تھا اس نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہیں کہ ہمارے چیک جلد سے جلد جاری کی جائے بصورت دیکر ہم احتجاج پر مجبور ہو جائینگے ۔ اس میں مسلم لیگ ن کے ظاہر شاہ آفریدی اور دیگر مشران بھی موجود تھے ۔