امریکی قونصل جنرل کی پورٹ قاسم میں یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت
کراچی (پ ر) کراچی میں تعینات امریکن قونصل جنرل جونی ویگنر نے پورٹ قاسم اتھارٹی میں منعقدہ یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت کی ۔پورٹ قاسم اتھارٹی کے چیئرمین اسد رفیع چاندنہ اور مشیر میری ٹائم محمود مولوی نے امریکی قونصل جنرل کا استقبال کیا ۔چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی نے امریکی وفد کو اتھارٹی کی مجموعی سرگرمیوں اور مستقبل کے پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دی ۔امریکی قونصل جنرل نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان ایک حوصلہ مند قوم ہے جس کی ایک قابل فخر تاریخ ہے ۔پاکستان اور امریکا کے درمیان تاریخی طور باہمی احترام پرمبنی تعلقات ہیں ۔