کینیڈا میں یوم پاکستان کی تقریب ، وزیراعظم عمران خان کا دستخط شدہ بلا فروخت ہو گیا

کینیڈا میں یوم پاکستان کی تقریب ، وزیراعظم عمران خان کا دستخط شدہ بلا فروخت ...
کینیڈا میں یوم پاکستان کی تقریب ، وزیراعظم عمران خان کا دستخط شدہ بلا فروخت ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایڈمنٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان کا دستخط شدہ بلا کینیڈا کے شہر ایڈمنٹن میں ہونے والی یوم پاکستان کی تقریب میں فروخت ہو گیا ہے ۔
کینیڈا کے شہر ایڈمنٹن میں یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور سینیٹر فیصل جاوید نے شرکت کی ۔
تقریب میں وزیراعظم عمران خان کا دستخط شدہ بلا 17 ہزار کینیڈین ڈالر میں فروخت ہو گیاہے جسے آئی ایم موومنٹ کے بانی چیئرمین احمد سید نے خرید لیاہے جبکہ وزیراعظم عمران خان کی دستخط شدہ بال 10ہزار ڈالر میں فروخت ہوئی ہے ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ پاکستان سالانہ 22 ارب ڈالر کا پانی ضائع کر دیتا ہے ، دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کیلئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے ۔ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ڈیم سے متعلق عملدرآمد بینچ کے نتائج جلد دیکھیں گے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -