اسلام آبادانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے این ایف کی کارروائی،خاتون کروڑوں روپے کی ہیروئن سمیت گرفتار

اسلام آبادانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے این ایف کی کارروائی،خاتون کروڑوں روپے کی ...
اسلام آبادانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے این ایف کی کارروائی،خاتون کروڑوں روپے کی ہیروئن سمیت گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے این ایف نے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی اور خاتون سمگلر کوکروڑوں روپے کی ہیروئن سمیت گرفتار کر لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آبادانٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اے این ایف نے کارروائی کرکے منشیات کی بیرون ملک سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔کوثر نامی خاتون کے سامان سے 13 کلوگرام سے زائد ہیروئن برآمدکرلی جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے ۔
اے این ایف کے مطابق خاتون ہیروئن دوحہ کے راستے ویانا لیجا رہی تھی ،اے این ایف حکام نے خاتون کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا.