تحریک انصاف کا اہم عہدیدار وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر

تحریک انصاف کا اہم عہدیدار وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر
تحریک انصاف کا اہم عہدیدار وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ میں ایک اور رکن کا اضافہ ہو گیا، تحریک انصاف بلوچستان کے صدر اور رکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رند کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کر نے کی عمران خان نے منظوری دیدی۔

دنیا نیوز کے مطابق سردار یار محمد رند بلوچستان سے متعلق وزارت آبی وسائل اور وزارت پٹرولیم سے متعلقہ امُور دیکھیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے یار محمد رند کو معاون خصوصی بنانے کی منظوری دی جس کے بعد کابینہ ڈویژن نے ان کی تعیناتی کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔

یار محمد رند کی تعیناتی کا اطلاق 20 مارچ سے ہو گام یار محمد رند کی تعیناتی کے بعد وفاقی کابینہ میں وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد دس اور وفاقی کابینہ کے ارکان کی مجموعی تعداد تینتالیس ہو گئی ہے جبکہ ایکسپریس نیوز کے مطابق یار محمد رند کی تعیناتی کے بعدوزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔

مزید :

سیاست -