” جب بھی پرواز کرتے ہیں تو کوئی نیا کام اور نئی چیز کرتے ہیں“ پاک فضائیہ کے جانباز پائلٹس نے نجی ٹی وی چینل پر ساری دنیا کو اپنی کہانی سنا دی

” جب بھی پرواز کرتے ہیں تو کوئی نیا کام اور نئی چیز کرتے ہیں“ پاک فضائیہ کے ...
” جب بھی پرواز کرتے ہیں تو کوئی نیا کام اور نئی چیز کرتے ہیں“ پاک فضائیہ کے جانباز پائلٹس نے نجی ٹی وی چینل پر ساری دنیا کو اپنی کہانی سنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مصحف ائیرفورس بیس سرگودھا پر سکواڈرن 14کے او سی ڈی ونگ کمانڈر احسن کا کہنا ہے کہ ساری زندگی طیارے اڑاتے ہوگئی، جب بھی پرواز کرتے ہیں تو کوئی نیا کام اور نئی چیز کرتے ہیں۔

روزنامہ ایکسپریس کے مطابق انہوں نے کہا کہ جے ایف 17 تھنڈر فائٹر طیارہ ہمارے وطن اور قوم کا فخر ہے، یہ طیارہ صرف اور صرف پاکستان کے پاس ہے، سکواڈرن 14 کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ اس سکواڈرن کو ”ٹیل چاپر“ کہا جاتا ہے، یہ پہلا سکواڈرن تھا جو پاکستان کے قیام کے بعد بنایا گیا، 1965ءکی پاک بھارت جنگ میں دشمن کی عدد برتری کے باوجود اسکواڈرن کے 8 جہاز گئے اور ایک ہی حملے میں ان کی مشرقی ائیربیس کلائی کنڈہ کو تباہ کرکے آگئے۔

سکواڈرن پائلٹ راحیل نے کہا کہ ان کی پرواز بہت اچھی رہی، اس کو اڑاتے ہوئے جو احساسات ہوتے ہیں ان کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا، پولینڈ میں منعقدہ ائیر شو میں جے ایف 17 تھنڈر طیارے سے فضائی کرتب دکھانے والے ونگ کمانڈر ذیشان بریار نے بتایا کہ پاک فضائیہ نے پہلی مرتبہ پولش ائیرشو میں شرکت کی تھی۔

سکواڈرن لیڈر صہیب قاسم نے کہا کہ اللہ کا فضل ہے کہ اس جہاز سے ہمیں بہت خود انحصاری ملی ہے، جے ایف 17 تھنڈر طیارے پاک فضائیہ کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ سرگودھا ائیربیس کے بیس کمانڈر گروپ کیپٹن عمیر نجمی نے کہا کہ 60 کی دہائی سے لے کر آج تک سرگودھا بیس ایک اہم بیس ہے، 1965ءکی جنگ میں اس بیس نے بڑا اور اہم کردار ادا کیا، اس بیس سے تعلق رکھنے وا لے شہدا کا ذکر کریں تو سرفراز رفیقی کا نام پاکستان کا بچہ بچہ جانتا ہے۔