ہندولڑکیوں کااغواپاکستان کااندرونی معاملہ ،کسی پڑوسی ملک کوپاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی ضرورت نہیں،رمیش کمار

ہندولڑکیوں کااغواپاکستان کااندرونی معاملہ ،کسی پڑوسی ملک کوپاکستان کے ...
ہندولڑکیوں کااغواپاکستان کااندرونی معاملہ ،کسی پڑوسی ملک کوپاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی ضرورت نہیں،رمیش کمار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ہندوکونسل کے پیٹرن انچیف رمیش کمارنے کہا ہے کہ ہندولڑکیوں کااغواپاکستان کااندرونی معاملہ ہے،کسی پڑوسی ملک کوپاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی ضرورت نہیں۔
پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اور پاکستان ہندوکونسل کے پیٹرن انچیف رمیش کمار نے ہندولڑکیوں کے مبینہ اغواکے معاملے پر وڈیو بیان میں ہے کہ ہندولڑکیوں کے اغواکانوٹس لینے پروزیراعظم کاشکریہ اداکرتے ہیں،وزیراعظم کی قیادت میں اقلیتوں کے مسائل مکمل حل کی طرف جائیں گے۔
رمیش کمار کا کہنا ہے کہ ہندولڑکیوں کااغواپاکستان کااندرونی معاملہ ہے،کسی پڑوسی ملک کوپاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی ضرورت نہیں،ان کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں ہی مذہب کی جبری تبدیلی کاخاتمہ ہوگا،ہندوبرادری کے حق کے تحفظ کیلئے قراردادقومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کراﺅں گا،تحریک انصاف کی حکومت میں ہی مذہب کی جبری تبدیلی کا خاتمہ ہو گا۔