یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے صدر ابراہیم حسن مراد کو گورننس کی مشاورتی کونسل پنجاب کا رکن مقرر کردیا گیا

یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے صدر ابراہیم حسن مراد کو گورننس کی ...
یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے صدر ابراہیم حسن مراد کو گورننس کی مشاورتی کونسل پنجاب کا رکن مقرر کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی اور علم ٹرسٹ کے صدر ابراہیم حسن مراد کو گورننس کی مشاورتی کونسل کا رکن مقرر کردیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے دفتر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی اور علم ٹرسٹ کے صدر ابراہیم حسن مراد کو گورننس  کی مشاورتی کونسل پنجاب کا رکن مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد وہ  مشاورتی کونسل آن گورننس پنجاب کے رکن کے طور پر کام کریں گے۔