کورونا وائرس کے باعث ایک اور سپورٹس ایونٹ ملتوی ہو گیا مگر کون سا؟ جان کر شائقین بے حد افسردہ ہو جائیں

کورونا وائرس کے باعث ایک اور سپورٹس ایونٹ ملتوی ہو گیا مگر کون سا؟ جان کر ...
کورونا وائرس کے باعث ایک اور سپورٹس ایونٹ ملتوی ہو گیا مگر کون سا؟ جان کر شائقین بے حد افسردہ ہو جائیں

  



باکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور اب آذربائیجان گراں پریس کو بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گراں پری ریس کے منتظمین نے 7 جون کو آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ہونے والی ریس حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے ملتوی کر دی ہے جس کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کسی وقت کیا جائے گا۔

دوسری جانب کینیڈین اور فرانس گراں پری بھی غیر یقینی صورت حال سے دوچار ہوچکی ہیں، کینیڈا میں 14 اور فرانس میں 28 جون کو فارمولا ون ریس کے ایونٹس شیڈول ہیں۔ اس سے قبل کورونا وائرس کی وجہ سے مارچ اور اپریل کی فارمولہ ون ریسوں کو پہلے ہی ملتوی کیا جا چکا ہے۔

مزید : کھیل