کورونا وائرس کے باعث ورلڈ سنوکر چیمپین شپ بھی ملتوی، یہ کس شہر میں ہونا تھی؟ آپ بھی جانئے

کورونا وائرس کے باعث ورلڈ سنوکر چیمپین شپ بھی ملتوی، یہ کس شہر میں ہونا تھی؟ ...
کورونا وائرس کے باعث ورلڈ سنوکر چیمپین شپ بھی ملتوی، یہ کس شہر میں ہونا تھی؟ آپ بھی جانئے

  



لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور کئی ایونٹس کے بعد اب انگلینڈ کے شہر شیفلڈ میں شیڈول ورلڈ سنوکر چیمپین شپ کو بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ سنوکر چیمپین شپ 18 اپریل سے انگلینڈ کے شہر شیفلڈ میں شیڈول تھی جسے 4 مئی تک جاری رہنا تھا تاہم اب یہ ایونٹ جولائی یا اگست میں کھیلے جانے کا امکان ہے۔اس سے قبل ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز (اے ٹی پی) اور ویمن ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے) نے بھی کورونا وائرس کی وجہ سے 7 جون تک تمام مقابلے روک دئیے ہیں جبکہ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کو بھی ستمبر تک ملتوی کردیا گیا۔

اے ٹی پی اور ڈبلیو ٹی اے کی جانب سے جاری بیان کہا گیا ہے کہ مہلک وباءکے پھیلاو¿ کے سبب ٹورنامنٹ کا شیڈول تبدیل کرنے پر مجبور ہیں اور اسے 8 جون کے بعد شیڈول کے مطابق آگے بڑھایا جائے گا۔گرینڈ سلم ٹورنامنٹ 24 مئی سے7 جون کے درمیان پیرس میں کھیلا جانا تھا لیکن منتظمین کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں واضح کیاگیا ہے کہ فرنچ اوپن اب یو ایس اوپن چیمپین شپ کے ختم ہونے کے ٹھیک ایک ہفتے بعد 20 ستمبر سے 4 اکتوبر کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل