عوام اس مشکل وقت میں ایک دوسرے کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟ گلین میکس ویل نے شاندار پیغام دیدیا

عوام اس مشکل وقت میں ایک دوسرے کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟ گلین میکس ویل نے ...
عوام اس مشکل وقت میں ایک دوسرے کی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟ گلین میکس ویل نے شاندار پیغام دیدیا

  



سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی گلین میکس ویل نے دنیا بھر میں پھیلے وبائی مرض کورونا وائرس سے بچنے کیلئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک دوسرے کی مدد کرنے کیلئے خود تنہائی اختیار کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلین کرکٹر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے جس سے بچنے کیلئے لوگ ایک دوسرے کی مدد کریں اور اس کا آسان طریقہ ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور تنہائی اختیار کریں۔ موذی مرض کی علامات اور خطرات سے لاعلمی کی وجہ سے ہم ایک دوسرے کو کھو دیں گے لیکن ہم احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اپنے پیاروں کی مدد کریں گے اور انہیں مرنے نہیں دیں گے۔

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے آل راو¿نڈر نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کا خیال رکھنا ہے اور تنہائی اختیار کر کے ہم ایک دوسرے کا خیال رکھ سکیں گے۔واضح رہے کہ میکس ویل نے گزشتہ سال ذہنی دباو¿ کی وجہ سے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا تاہم بعد ازاں انہوں نے دوبارہ ٹیم میں شمولیت اختیار کر لی اور اب کورونا وائرس کے باعث انہوں نے خود کو قرنطینہ کر رکھا ہے تاکہ وہ اور ان کے اردگرد موجود دیگر افراد اس موذی وباءسے بچ سکیں۔

مزید : کھیل